تعلیم و ٹیکنالوجی

مریخ ڈیڑھ دہائی بعد زمین کے قریب آگیا

مریخ 15 سال کے بعد 31 جولائی 2018 کو دنیا سے قریب ترین مقام پر آجائے گا۔ سرخ سیارے کے نام سے پہچانا جانے والا یہ سیارہ 27 جولائی 2018 سے 31 جولائی تک دنیا میں چمکتا ہوا نظر آئے گا۔

یہ سیارہ آج اپنے اصل مقام سے دنیا کے 57.6 کلو میٹر مزید قریب ہو جائے گا جسے آسمان پر آسانی سے دیکھا جا سکے گا۔ نصف شب کے وقت مریخ اپنے بلند ترین مقام پر ہوگا اور جنوب کی سمت 35 درجے کے زاویے پر رات بھر اسے دیکھا جا سکے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے بھی اس موقع پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی۔

اس کارٹونک ویڈیو میں دنیا میں موجود ایک شخص دربین کی مدد سے مریخ کو دیکھ رہا ہے، جبکہ ویڈیو کے دوسرے حصے میں مریخ پر موجود خلائی مخلوق ٹیلی اسکوپ کی مدد سے دنیا کو دیکھ رہی ہے۔

واضح رہے کہ نظام شمسی میں زمین کے بعد مریخ سورج سے قریب ترین چوتھا سیارہ ہے اور سورج کے گرد چکر کو 687 دن میں پورا کرتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close