تعلیم و ٹیکنالوجی

آسٹریلیامیں آن لائن جرائم کے خلاف خصوصی سائبر یونٹ کا قیام

آسٹریلیا کے قدامت پسند وزیراعظم میلکم ٹرن بل کی جانب سے ماہرسائبر یونٹ کے قیام کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا.جس کا مقصد ملک کی سائبر سیکورٹی کو بہتر بنانے اور کاروباری طبقے کو جدید دو کے سائبر حملوں سے محفوظ بنانا ہے.

وزیر انصاف مائیکل کینان کا کہنا تھا کہ سائبر یونٹ کے ذریعے ملک میں منی لانڈرنگ سمیت دیگر مجرمانہ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی اور مالی سائبر جرائم کی تفتیش کرے گا.

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ موجودہ دور میں سائبر کرائم کے ذریعے دہشت گردوں اور ان کی مجرمانہ کارروائیوں کو مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے.

یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال بنگلہ دیشی سینٹرل بینک کے فیڈرل ریزو بینک نیویارک کے اکاؤنٹ سے سے نامعلوم ہیکرز نے 1 ارب ڈالر چرانے کی کوشش کی.

واضح رہے کہ ہیکرز نیویارک میں بنگلہ دیشی سینٹرل بینک کے اکاؤنٹ سے آٹھ کروڑ دس لاکھ ڈالزریزل کمرشل بینکنگ کارپوریشن (آرسی بی سی) کے چار اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close