تعلیم و ٹیکنالوجی

سوزوکی نے آخرکار مہران کی تیاری روکنے کا اعلان کردیا

پاکستان میں اسمبل ہونے والی آئیکونک سوزوکی مہران 800 سی سی کا 30 سالہ سفر اپریل 2019 میں اختتام پذیر ہوجائے گا۔ پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ (پی ایس ایم سی ایل) نے 5 ستمبر کو مہران سی بی 308 وی ایکس آر ماڈل کو ختم کرنے کا اعلان کیا تاہم اس کے متبادل کے حوالے سے کچھ بھی نہیں بتایا، مگر مارکیٹ میں پہلے ہی ایسی رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ آلٹو 660 سی سی مہران کی جگہ لے گی۔

رواں سال جولائی نے مہران وی ایکس ماڈل کی پروڈکشن نومبر میں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ مہران وی ایکس آر کے مقابلے میں اس کی طلب میں کمی تھی۔ پاک سوزوک نے اپنے ڈیلرز کو آگاہ کیا ہے کہ کمپنی ستمبر 2018 سے مارچ 2019 تک 19 ہزار 214 یونٹ تیار کرے گی جبکہ اس مدت میں مہران وی ایکس کے یونٹ کی تعداد 4 ہزار 574 ہوگی۔

2017-18 کے دوران سوزوکی تیار کردہ ایک لاکھ 45 ہزار 416 گاڑیوں میں سے مہران کے یونٹس کی تعداد 47 ہزار 199 رہی تھی جو کہ 660 سی سی تین سال پرانی گاڑیوں کی درآمد میں اضافے کے باوجود مقبول تھی اور اکثر پہلی بار گاڑی لینے والے کم استعمال شدہ مہران کو ترجیح دیتے تھے، جس کی وجہ مینٹینس کی کم لاگت اور اچھی ری سیل ویلیو تھی۔

مہران کو 1988 میں سوزوکی ایف ایکس کے متبادل کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا اور اس کے بعد سے کمپنی نے اس کو مکمل اوورہال کرنے کی بجائے چند معمولی تبدیلیاں ہی کی تھیں، تاہم اسے یورو 2 ٹیکنالوجی سے ضرور اپ گریڈ کیا گیا۔

پاک سوزوکی کے ایک ڈیلر نے بتایا گیا کہ متعدد افراد مہران کی پروڈکشن ختم ہونے پر مشکل میں آجائیں گے کیونکہ وہ 50 فیصد یا سوفیصد پی ایس ایم سی ایل پارٹس سپلائی پر انحصار کرتے ہیں۔

اس کا کہنا تھا کہ بیشتر ڈیلرز مارکیٹ سے باہر ہوسکتے ہیں کیونکہ انہوں نے تین دہائیوں کے دوران کسی اور ماڈل پر سرمایہ کاری نہیں کی بلکہ مہران کے پرزے ہی بناتے رہے۔

وہ ڈیلرز جو پہلے ہی نئی آلٹو کے مینوفیکچرنگ پارٹس پر کام کررہے ہیں، کا کہنا تھا کہ ابھی اس متوقع 660 سی سی گاڑی کی کامیابی پر بات کرنا قبل از وقت ہوگا کیونکہ انہیں اس کی قیمت یا کمپنی کی مارکیٹ حکمت عملی کا علم نہیں۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ پاک سوزوکی اس نئی گاڑی کے لیے پرکشش مائیلج کو برقرار رکھے گی۔

ذرائع کے مطابق ڈیلرز کے پاس وقت ہے اور وہ پاک سوزوکی سے درخواست کریں گے کہ مہران کی پروڈکشن نئی آلٹو کے ساتھ جاری رکھی جائے اور اس گاڑی کو وقت کے ساتھ اپنی موت آپ مرنا دیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close