تعلیم و ٹیکنالوجی

ڈونیٹ فار ڈیمز ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

پاکستان ویوز (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بیرون ملک پاکستانیوں سے ڈیم کیلئے فنڈز کی اپیل کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانیوں نے ایسی شاندار مہم چلائی ہے کہ دیکھتے ہی دیکھتے ”ڈونیٹ فار ڈیمز“ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کسی بھی موضوع کو نمایاں کرنے کیلئے زیادہ وقت نہیں لگتا اور ایسا ہی کچھ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے ملک میں پانی کی قلت کے حوالے سے پاکستانی قوم بالخصوص بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے نام جاری ہونے والے ویڈیو پیغام کے بعد ہوا جس میں انہوں نے خاص طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ ڈیم بنانے میں حکومت کی مدد کرے۔

وزیراعظم کی اپیل کے بعد نہ صرف بیرون ملک پاکستانیوں نے اس اقدام کو سراہا بلکہ ڈیم فنڈز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے پانچ کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا تو سابق گورنر پنجاب میاں اظہر نے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close