تعلیم و ٹیکنالوجی

انٹرنیٹ صارفین ہوجائیں تیار،گوگل کا نیا آپریٹنگ سسٹم آنے کو ہے

جی ہاں گوگل اکثر نت نئے پلیٹ فارمز متعارف کراتا رہتا ہے مگر اس کا نیا منصوبہ کچھ ہٹ کر ہے۔ گوگل کی جانب سے اوپن سورس آپریٹنگ سسٹم فویشا کو ڈیزائن کیا جارہا ہے جو موبائل فونز ، لیپ ٹاپ ، کمپیوٹرز غرض ہر چیز پر کام کرسکتا ہے۔ گوگل کی ڈارٹ پروگرامنگ لینگویج اس کا دل ہے۔ کوڈ شیئرنگ ویب سائٹ GitHub میں اس کے حوالے سے ایک پیج منظر عام پر آیا ہے۔ گوگل کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا اور نہ ہی بتایا گیا ہے کہ آخر اس آپریٹنگ سسٹم کو کس مقصد کے لیے تیار کیا جارہا ہے۔ تاہم ماہرین کے خیال میں یہ ایسی مصنوعات کے لیے تیار کیا جارہا ہے جس میں اینڈرائیڈ اور لینکس کا استعمال مثالی نہیں اور گوگل اس میدان میں دیگر کمپنیوں سے پیچھے نہیں رہنا چاہتا ، لیکن جیسا بتایا جاچکا ہے کہ یہ کمپیوٹر اور موبائل میں بھی استعمال ہوسکتا ہے تو یہ بھی خیال کیا جارہا ہے کہ گوگل کی جانب سے اسے اینڈرائیڈ اور کروم آپریٹنگ سسٹم کے متبادل کے طور پر بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔ –

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close