صفحہ اول تعلیم و ٹیکنالوجی ونڈوز 10 میں ڈیٹا غائب ہونے سے صارفین پریشان

ونڈوز 10 میں ڈیٹا غائب ہونے سے صارفین پریشان

53 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اگر تو آپ اپنے کمپیوٹر میں موجود فائلوں کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو ونڈوز 10 کے نئے ورژن کو اپ ڈیٹ کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔ ڈیجیٹل ٹرینڈز کی رپورٹ کے مطابق کچھ ونڈوز 10 صارفین نے ونڈوز 10 اکتوبر اپ ڈیٹ کو انسٹال کیا، جو کہ رواں ہفتے ہی ریلیز کی گئی تھی، تو انہیں مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑا، جن میں فائلیں ڈیلیٹ ہوجانا، جو دوبارہ ریکور بھی نہیں ہورہیں جبکہ پراسیسر کا غیرضروری استعمال، جس سے بیٹری لائف کم ہورہی ہے۔

مائیکرو سافٹ کے ایک ترجمان کے مطابق ان دعوﺅں پر تحقیقات کی جارہی ہے جبکہ اس نکتے کی جانب بھی نشاندہی کی کہ صرف ایڈوانسڈ صارفین نے ہی اس اپ ڈیٹ کو انسٹال کیا ہے۔

فی الحال ونڈوز 10 والے کمپیوٹرز میں اس اپ ڈیٹ کو انسٹال کرنے کا 9 اکتوبر تک نہیں کہا جائے گا۔

متاثرہ صارفین کے مطابق ان کے یوزر ڈائریکٹری کے فولڈرز جیسے ڈاکومینٹس اور پکچرز میں موجود فائلیں اپ ڈیٹ کے بعد غائب ہوگئیں۔

جب ان صارفین نے اپ ڈیٹ کو ریورس کرکے ونڈوز کے پرانے ورژن کو بحال کیا تو بھی وہ فائلیں واپس نہیں آئیں۔

ایک صارف نے تو مائیکرو سافٹ سپورٹ فورم میں بتایا کہ اس کا 200 جی بی ڈیٹا نئی اپ ڈیٹ انسٹال کرنے کے بعد اڑ گیا، جبکہ دیگر فورمز میں بھی لوگوں نے اس سے ملنے جلتے مسائل کا ذکر کیا۔

اسی طرح انٹیل ڈسپلے سے مطابقت نہ کرپانے پر اس نئی اپ ڈیٹ کے نتیجے میں پراسیسر غیرضروری طور پر کام کرکے لیپ ٹاپس کی بیٹری لائف کم کررہا ہے اور اس مسئلے سے بھی مائیکرو سافٹ آگاہ ہے۔

کمپنی نے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والی ڈیوائسز میں اس نئی اپ ڈیٹ کو ڈاﺅن لوڈ بلاک کرنا شروع کردیا ہے۔

کمپنی کے مطابق صارفین ونڈوز 10 اکتوبر اپ ڈیٹ کو مینوئلی اپ ڈیٹ نہ کریں بلکہ اپ ڈیٹ ناﺅ بٹن یا میڈین کرئیشین ٹول کو استعمال کریں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سائبر جرائم کی تحقیقات کے لئے ایک علیحدہ اور آزاد ادارے کے قیام کا مطالبہ

اسلام آباد: سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے قانون سازی نے قانون کے تحت سائبر جرائم کی تحقیقات کے ل…