تعلیم و ٹیکنالوجی

سندھ حکومت کا ایک بار پھر بلااجازت آن لائن ٹیکسی سروس بند کرنیکا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے ایک بار پھر صوبے میں بلا اجازت آن لائن ٹیکسی سروس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، اجلاس کے دوران بسوں اور وینز میں لگے سی این جی سیلنڈر کے خلاف کارروائی کرنے اور آن لائن ٹیکسی سروس کو ایک بار پھر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ نے استفسار کیا کہ کراچی میں گزشتہ روز کریم ٹیکسی کا واقعہ پیش آیا تھا یہ کیسے ہوا۔

اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کا کہنا تھا کہ کریم اور اوبر ٹیکسی نے حکومت سے اجازت نہیں لی، کریم اور اوبر ٹیکسی کو ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہیں، اگر اجازت نہیں لی گئی، تو ان کو بند کر دیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کریم اور اوبر ٹیکسی سروس انتظامیہ کو خط لکھا جائے، جبکہ بائیکیا اور کریم موٹر بائیک کو بھی بند کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close