صفحہ اول تعلیم و ٹیکنالوجی جن فونز میں سم کارڈ ہیں وہ بند نہیں ہونگے، پی ٹی اے

جن فونز میں سم کارڈ ہیں وہ بند نہیں ہونگے، پی ٹی اے

53 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

پاکستاں ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے خوشخبری سنادی کہ جن موبائل فونزمیں سم کارڈ موجود ہیں وہ بند نہیں ہوں گے۔ ڈائریکٹرسروسز پی پی ٹی اے طالب ڈوگرنے کہا ہے کہ نان کمپلائنٹ موبائل فونزکو نئے تصدیقی نظام سے منسلک کردیا ہے۔

پی ٹی اے نےعوام کو بڑی زحمت سے بچالیا۔صارفین کےزیرِاستعمال تمام موبائل فون ڈیوائسزسم کارڈ مالک کے نام پررجسٹرڈ کردی گئی ہیں۔پی ٹی اے حکام کہتے ہیں کہ کوئی بھی موبائل فون بند نہیں ہوگا۔

ڈائریکٹرسروسز پی ٹی اے نے کہا ہے کہ نئے تصدیقی نظام سےالیکٹرانک ڈیوائسزکا غیر قانونی استعمال روکنے میں مدد ملے گی،چوری شدہ موبائل فونزکو تلاش کرنا بھی آسان ہوگا۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق مارکیٹ میں اسٹاک کی صورت میں موجود موبائل فون ڈیوائسزکی رجسٹریشن 31 دسمبر تک مکمل کرلی جائے گی،

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

انسٹاگرام کا زبردست فیچر متعارف

کیلی فورنیا: سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور موبائل ایپلیکشن انسٹاگرام نے تمام صارفین کے لیے ن…