تعلیم و ٹیکنالوجی

نوٹ سیون فون طیارے پر لانے سے گریز کریں

امریکی میں وفاقی ہوا بازی کے محکمے ایف سی اے نے تجویز دی ہے کہ مسافر جہاز پر ساتھ لے جانے والے سامان میں یہ فون نہ رکھیں اور اگر فون ساتھ ہے تو دورانِ پرواز نہ اسے چارج کیا جائے اور نہ ہی آن کیا جائے۔

آسٹریلیا میں قینٹاس اور ورجن آسٹریلیا ایئر لائنز نے بھی اپنے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ جہاز پر پرواز کے دوران فون کا استعمال یا چارجنگ نہ کریں۔

یہ احکامات سام سنگ کی جانب سے بیٹری کے مسائل کی وجہ سے گلیکسی نوٹ 7 ماڈل کی فروخت روکے جانے کے بعد سامنے آئے ہیں۔

اس موبائل فون کی فروخت روکنے کا فیصلہ امریکہ اور جنوبی کوریا میں موبائل فون چارجنگ کے دوران فون کے ’پھٹنے‘ کی اطلاعات کے بعد کیا گیا ہے۔

سام سانگ نے کہا ہے کہ فون میں آگ لگنے کی وجہ بیٹری سے پیدا ہونے والے مسائل ہیں لیکن یہ جاننا مشکل ہے کہ فروخت ہونے والے کون سے موبائل فون میں یہ خرابی ہے۔

امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’موجودہ حالات کی روشنی میں اور سام سنگ کے گلیکسی نوٹ سیون کے بارے میں خدشات کے بعد ہم مسافروں کو نصحیت کرتے ہیں کہ وہ جہاز پر پرواز کے دوران اپنا موبائل آن یا چارج نہ کریں اور موبائل کو اپنے سامان میں بھی نہ رکھیں۔‘

امریکہ میں ایئر لائنز کے گروپ ’ایئر لائنز فار امریکہ‘ نے کہا ہے کہ وہ نوٹ سیون کے مسئلے کا ’باریکی سے جائزہ‘ لے رہا ہے۔

سام سنگ کا گلیکسی نوٹ سیون گذشتہ ماہ مارکیٹ میں آیا تھا اور عومی طور پر صارفین اور ناقدین نے اس کی تعریف کی تھی۔

دنیا بھر میں نوٹ سیون سیریز کے 25 لاکھ فون فروخت کے لیے بھجوائے گئے ہیں۔

سام سنگ نے نوٹ سیون خریدنے والے صارفین سے کہا ہے کہ وہ اپنے فون تبدیل کروا سکتے ہیں لیکن نئے فون بنانے میں کمپنی کو 15 دن کا وقت درکار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close