تعلیم و ٹیکنالوجی

کراچی، نامعلوم افراد نے سرکاری اسکول کی تعمیر رکوا دی اور مزدوروں کو دھمکیاں بھی دیں

کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں نامعلوم افراد نے سرکاری اسکول کی تعمیر رکوا دی اور مزدوروں کو دھمکیاں بھی دیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بااثر افراد تعلیم کے فروغ کی راہ میں رکاوٹ بن گئے، اسکول کی تعمیرات رکوانے کی سازش مبینہ طور پر پولیس کی سرپرستی میں کی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ کراچی کی شاہ فیصل کالونی میں سندھی میڈیم گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کو پی ٹی آئی کے رہنما اکرم چیمہ ذاتی خرچ پر تعمیر کروا رہے تھے، لیکن نامعلوم افراد نے کام رکوا دیا اوراسکول کا گیٹ توڑ کر ساتھ لے گئے جبکہ تعمیراتی کام مصروف مزدوروں کو دھمکیاں بھی دیں، مبینہ طور پرپولیس نامعلوم افراد کی سرپرستی کرتی رہی۔

ذرائع نے بتایاکہ ان افراد کا تعلق مبینہ طور پر ایک سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔ اس ضمن میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ نے بتایا کہ سندھ والوں سے حصول تعلیم کا حق چھینا جارہا ہے، بنیادی تعلیم کا حصول ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ وہ مہنگے نجی اسکولوں میں بچوں کو نہیں پڑھا سکتے، سرکاری اسکول کی تعمیر رکوانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close