تعلیم و ٹیکنالوجی

سوزوکی کی جانب سے نئی آلٹو 660 سی سی مارکیٹ میں متعارف کروا دی گئی

کراچی: سوزوکی کمپنی کی طرف سے پاکستان میں آٹو شو 2019ء میں نئی آلٹو 660 سی سی متعارف کروا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوزوکی کی جانب سے نئی آلٹو 660سی سی کی تعارف نمائش 12اپریل کو ایکسپو سینٹر کراچی میں کی گئی ، نئی آلٹوکار رواں سال کے آخر تک مارکیٹ میں لائی جائیگی۔

پاک سوزوکی کے منیجنگ ڈائریکٹر مسافومی ہرانو، فنکشن ہیڈ مارکیٹنگ اینڈ سیلز مسٹر عامر شفیع اور سٹاف جنرل منیجر مارکیٹنگ اینڈ سیلز مسٹر فومی ہاروسکورائی بھی نئی آلٹو کی تعارفی تقریب کے موقع پر موجود تھے۔نئی آلٹو کار 660سی سی انجن ، جدید ڈیزائن ، مخصوصی آرام دہ نشستوں اور جاپانی ٹیکنالوجی پر مشتمل ہے ،نئی آلٹو کار کی تین سالہ وارنٹی اور 60000کلومیٹر سفر ، ان میں جو بھی پہلے پورا ہوجائے کے ساتھ پیش کی جار ہی ہے۔

تعارفی نمائش کے موقع پر پاک سوزوکی جانب سے اعلان کیا گیا کہ نئی آلٹو کی بکنگ پانچ لاکھ ایڈانس کی ادائیگی پر کی جائیگی جو کسٹمر اس پرکشش آفر سے فائدہ اٹھانا چاہئے ،وہ 14جون سے قبل بکنگ کروا سکتے ہیں، بقایا جات کے شمولیت کے ساتھ یہ آلٹو کی تعارفی قیمت ہوگی اور بکنگ کروانے والے پہلے تین ہزار کسٹمرز کو آلٹو گاڑیاں ترجیحی طور پر فراہم کی جائیں گی،مزید براں تیس خوش نصیب کو کسٹمرز کو لکی ڈراکے ذریعے گاڑیاں دی جائیں گے جو بقایا جات کی ادائیگی سے مستثنیٰ ہونگے۔

تقریب میں اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مقابلے کا بھی اعلان کیا گیا جس میںپاکستان بھر سے لوگ حصہ لے سکیں گے ،مقابلے میں حصہ لینے والوں کو اپنی تصاویر آلٹو برانڈنگ کے ساتھ جو کسی بھی مجاز سوزوکی ڈیلر سے حاصل کی جاسکتی ہے#AllNewAlto660ccپر پوسٹ کرنا ہونگی۔واضح رہے کہ پاکستان کے 95سے زائد شہروں میں 165سے زائد آوٹ لٹس کے ساتھ پاک سوزکی سڑکوں پر عشروں سے پاکستانیوں کا قابل بھروسہ پارٹنر ہے ،اس لئے امید کی جارہی ہے کہ نئی آلٹو 660سی سی کو بھی پاکستانیوں کی جانب سے پرجوش ریسپانس ملے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close