More share buttons
Share with your friends










Submit
تعلیم و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ پر اسپائی ویئر کا حملہ، صارفین کو اپ گریڈ کرنے کا مشورہ

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

واٹس ایپ نے اپنے ڈیڑھ ارب سے زائد صارفین سے کہا ہے کہ وہ اس مشہور ایپ کا جدید ترین ورژن انسٹال کرلیں کیونکہ وائس کال کے ذریعے اس میں اسپائی ویئر یا جاسوس ایپس انسٹال ہونے یا فون پر نقب زنی کا خطرہ موجود ہے اور استعمال کرنے والے کو اس کی خبر تک نہیں ہوتی۔

واٹس ایپ کے ترجمان نے کہا کہ ہم افزائی کرتے ہیں کہ صارفین ایپ کو اپ گریڈ کرلیں تاکہ وہ اپنے موبائل آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ساتھ حملہ آور پروگراموں سے بھی بچ سکیں۔ ترجمان  کا کہنا ہے کہ وہ مسلسل اس صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اسے بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

اصل خبر یہ ہے کہ ایک اسرائیلی سائبر سیکیورٹی کمپنی(این ایس او) نے فون کال کی آڑ میں کئی اہم صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے فون کی ہیکنگ کی ہے یا ان کےفون میں اپنے اسپائی ویئر اتار دیئے ہیں۔

دوسری جانب  این ایس او نے مؤقف پیش کیا ہے کہ اس کا خاص مقصد جرائم اور دہشت گردی سے لڑنا ہے اور ان کی کمپنی باقاعدہ  حکومتی لائسنس یافتہ  ہے تاہم یونیورسٹی آف ٹورنٹو میں قائم ’دی سٹیزن لیب‘ نامی ایک ادارے نے کہا ہے کہ اسرائیلی کمپنی نے انسانی حقوق سے وابستہ ایک وکیل کو بھی ہدف بنایا ہے۔ حملوں کا یہ سلسلہ اس اتوار سے شروع ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اب واٹس اپ پر غلطی سے بھیجا ہوامیسج واپس لیا جاسکے گا

واضح رہے کہ 2016 میں این ایس او گروپ پر متحدہ عرب اماراتی باشندوں کی جاسوسی اور ان کے فون سے ڈیٹا چرانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ ان کا بنایا ہوا کوڈ اتنا مؤثر ہے کہ اگر کوئی فون کال کا جواب نہ بھی دے تب بھی وہ فون کو اپنا ہدف بنالیتا ہے، بسا اوقات اجنبی نمبر سے آنے والی یہ کال لاگ سے ازخود غائب بھی ہوجاتی ہے۔

اس واقعے کے بعد سائبر سیکیورٹی کمپنیوں اور تجزیہ کاروں نے واٹس ایپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس کے ’اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن‘ اور محفوظ تر ہونے کے دعووں پر شکوک کا اظہار کیا ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے