تعلیم و ٹیکنالوجی

کراچی :طالبہ پر تشدد ،اسکول غیر رجسٹرڈ ،اسٹاف غیر تربیت یافتہ نکلا

کراچی……..کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں جس اسکول میں طالبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا وہ اسکول غیر رجسٹرڈ اور اسٹاف غیر تربیت یافتہ نکلا۔

ننھی طالبہ پر تشدد کرنے والے اسکول نے صرف انسانی حقوق کی ہی نہیں بلکہ محکمہ تعلیم کے قوانین کی بھی خلاف ورزی کی ہے ، اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب طالبہ پر تشدد کے واقعے کی تحقیقات کے لیے محکمہ تعلیم کی انسپیکشن کمیٹی نجی اسکول پہنچی ، تحقیقات پر معلوم ہوا کہ دو کمروں پر مشتمل اسکول غیر رجسٹرڈ ہے اور اساتذہ بھی تربیت یافتہ نہیں ہیں۔

کراچی میں اس طرح کے سیکڑوں غیر رجسٹرڈ اسکول موجود ہیں جو بچوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں اور محکمہ تعلیم نے ان کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے ۔

حسین آباد کےاس نجی اسکول کو سیل کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ڈائریکٹوریٹ آف پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز نے ڈپٹی کمشنر سینٹرل کو خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حسین آباد میں قائم حسن طیب اسکول کو سیل کردیاجائے۔ڈائریکٹر پرائیوٹ اسکولز کا کہنا ہے کہ حسن طیب اسکول رجسٹرڈ نہیں ہے۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close