تعلیم و ٹیکنالوجی

نیٹ فلیکس پاکستان میں آنے کو تیارکس کمپنی کے ساتھ معاہدہ ہوا

مشہور ویڈیو سٹریمنگ سروس نیٹ فلیکس اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) کے درمیان معاہدہ ہو ہے جس کے تحت پی ٹی سی ایل صارفین انٹرنیٹ کے ذریعے نیٹ فلیکس پر موجود مواد دیکھ سکیں گے۔
یہ معاہدہ دونوں کمپنیوں کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہو اور پی ٹی سی ایل اور نیٹ فلیکس اپنے ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے پاکستانی صارفین کو بین الاقوامی سطح کی سروس فراہم کریں گے۔

نیٹ فلیکس کی جانب سے جنوری میں دنیا بھر میں سروس شروع کرنے کے اعلان کے بعد پی ٹی سی ایل ایڈوانسڈ کیشنگ سرورز اور نیٹ فلیکس کے ساتھ تکنیکی اشتراک کرنے والی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔ پی ٹی سی ایل کے چیف کمرشل آفیسر عدنان شاہد نے معاہدے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ کمپنی کی اہم ترجیح ہے اور نیٹ فلیکس کے ساتھ معاہدہ اس سمت میں ایک اور قدم ہے۔ “
نیٹ فلیکس ایشیاءکے نائب صدر اور بزنس ڈویلپمنٹ ٹونی زیمیک ووسکی کا کہنا ہے کہ ”ہم پاکستان میں پی ٹی سی ایل کے ساتھ معاہدہ کر کے پرجوش ہیں اور صارفین کو اعلیٰ معیار کا مواد پیش کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔“
واضح رہے کہ نیٹ فلیکس دنیا کا سب سے بڑا انٹرنیٹ ٹیلی ویژن نیٹ ورک ہے جس کے 190 ممالک میں 86 ملین ممبر ہیں جو روزانہ 125 گھنٹوں کے ٹی وی پروگرام، فلمیں، ڈاکیومینٹریز اور فیچر فلمیں دیکھتے ہیں۔

نیٹ فلیکس ممبران جتنی کہیں بھی، کبھی بھی انٹرنیٹ کے ساتھ جڑی سکرین پر جتنی دیر مرضی، اشتہارات کے بغیر فلمیں ڈرامے اور دیگر دستیاب مواد دیکھ سکتے ہیں۔
دوسری جانب پی ٹی سی ایل پاکستان میں انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی اور اینٹرٹینمٹ سروس مہیا کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close