Featuredتعلیم و ٹیکنالوجی

نجی اسکولزمالکان حکومتی اعلان کے مطابق عمل درآمد کریں : سعید غنی

کراچی: صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے نجی اسکولز کی ایسوسی ایشنز سے درخواست کی ہے کہ وہ وفاقی اور تمام صوبوں کی جانب سے 15 ستمبر کو تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر عمل درآمد کریں۔

15 اگست سے اسکولز کھولنے کے نجی اسکولز کی ایسوسی ایشن کے اعلان سے بچوں اور والدین میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر تعلیم اور تمام صوبوں کے وزراء تعلیم نے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کی مٹینگ میں تمام صوبوں کی مشاورت اور اس کمیٹی میں شامل ایجوکیشنسٹ اور محکمہ صحت کے ڈاکٹروں اور دیگر کی مشاورت کے بعد ملک بھر میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر 2020 کو کھولنے کے حوالے سے فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں 7 ستمبر کو اس کمیٹی کا ایک اور اجلاس بھی بلایا گیا ہے، جو اس وقت کی صورتحال کے پیش نظر فیصلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ بچوں کی صحت اور کورونا وائرس کے بعد کی صورتحال سے کسی قسم کا بچوں کو نقصان نہ پہنچیں سب کو پیش نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ سعید غنی نے کہا ہے کہ 15 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کے نجی اسکولز کی ایسوسی ایشن کا اعلان حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ کوئی ایسی کارروائی کریں، جس کا ان اسکولز اور یہاں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو اس کا نقصان ہو۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close