تعلیم و ٹیکنالوجی

زونگ کا واٹس ایپ کیساتھ معاہدہ ہو گیا

سیلولرکمپنی زونگ نے واٹس کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت صارفین کیلئے زبردست پیکیج متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت زونگ صارفین صرف 15 روپے کے عوض دن بھرواٹس ایپ کے ذریعے پیغامات بھیج سکتے ہیں اور وائس، ویڈیو کالنگ کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

کمپنیکا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کے ساتھ معاہدہ اپنے صارفین کو مناسب ریٹس پر بہترین سہولیات فراہم کرنے کے عزم کی جانب اور قدم ہے۔ واٹس ایپ کے پارٹنرشپ اور گروتھ ڈائریکٹر مبارک امام کا کہنا ہے کہ ”زونگ کے ساتھ ہونے والے اس معاہدے کے ذریعے وائس اور ویڈیو کالنگ کیلئے سب سے بہترین ایپلی کیشن کا پاکستان میں استعمال اور بھی آسان اور باسہولت ہو جائے گا اور ناصرف خطے کے لوگوں میں روابط بڑھیں گے بلکہ ملکبھر میں رابطہ کرنے میں آسانی ہو گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close