تعلیم و ٹیکنالوجی

جامعہ کراچی کا 2 سالہ ڈگری پروگرام برقرار رکھنےکا فیصلہ

کراچی : جامعہ کراچی نے 2 سالہ ڈگری پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا تاہم پروگرام جاری رکھنے کی منظوری اکیڈمی کونسل سے لی جائے گی۔

 

جامعہ کراچی نے 2سالہ ڈگری پروگرام برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ، 2 سالہ ڈگری پروگرام کو برقراررکھنے کی منظوری اکیڈمی کونسل سے لی جائے گی۔

 

اس سلسلے میں جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل کااجلاس 12اپریل کوطلب کرلیا ہے ، وائس چانسلرجامعہ کراچی اجلاس کی سربراہی کریں گے۔

 

یاد رہے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 2سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کااعلان کرتے ہوئے جامعات کو 2سالہ ڈگری پروگرام سےروک دیا تھا اور کہا تھا کہ اب کسی بھی کالج سےبی اے،بی کام، بی ایس ای کی ڈگری نہیں ملےگی۔

 

یچ ای سی نے 2018 کے بعد دو سالہ ڈگری پروگرام غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا تھا 2018 میں پابندی کے باوجود غیرقانونی پروگرام کا اجراتشویشناک ہے، یونیورسٹیاں فوری طورپرایسےپروگرامزمیں داخلےبندکردیں، ایچ ای سی 31دسمبر2018 کے بعد ایسی کسی ڈگری کو تسلیم نہیں کرے گی۔

 

بعد ازاں خیبرپختونخوا میں کالجوں سے 2 سالہ بیچلر آف آرٹس(بی اے) اور بیچلر آف سائنس(بی ایس سی) پروگرام ختم کردیا گیا تھا، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ طلبا اب صرف 4 سالہ بی ایس میں داخلے لیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close