تعلیم و ٹیکنالوجی

ایم آئی ٹی نے دماغ سے کنٹرول ہونے والے روبوٹ میں اہم کامیابی حاصل کرلی

بوسٹن:  میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے ماہرین نے ایک پورا نظام مرتب کیا ہے جس میں انسان اپنی دماغی لہروں سے روبوٹ کنٹرول کرسکتے ہیں اور غلطی کی صورت میں روبوٹ ازخود اس کی تصحیح کرتا ہے۔ یکسٹر نامی روبوٹ ایم آئی ٹی میں کمپیوٹر سائنس اینڈ آرٹی فیشل انٹیلی جنس لیب کے ماہرین نے بنایا ہے جس میں محض دماغی قوت سے ایک پیچیدہ روبوٹ کو قابو کیا جاسکتا ہے اور دیکھنے میں یہ سسٹم کسی سائنس فکشن فلم جیسا دکھائی دیتا ہے۔ ماہرین نے اسے انسان روبوٹ کے درمیان رابطے کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ فی  الحال یہ سادہ بائنری حرکات انجام دے سکتا ہے یعنی سامنے موجود دو ڈبوں میں رکھی اشیا کو شناخت کرسکتا ہے۔ تاہم اس پر کام کرنے والی سائنسداں ڈینیئلا رس کے مطابق وہ دن دور نہیں جب ہم روبوٹ کو صرف اپنی سوچ کے ذریعے قدرتی انداز میں چلا کر کئی پیچیدہ کام انجام دے سکیں گے۔

اس نظام کے ذریعے روبوٹ کو غلطیاں کرنے سے روکا بھی جاسکتا ہے اور یہی اس کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ اس سے قبل دماغ کے ذریعے روبوٹ چلانے کے لیے خاص انداز میں سوچنا پڑتا تھا یا انہیں آواز کے ذریعے احکامات دیئے جاتے تھے جو ایک تھکادینے والا عمل تھا۔ ایم آئی ٹی ماہرین کے مطابق دھیرے دھیرے خود روبوٹ بھی انسانی دماغ پڑھنے اور سمجھنے لگیں گے اور اس سے مزید بہتری ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close