تعلیم و ٹیکنالوجی

امتحانات سے متعلق این سی او سی کا اہم فیصلہ

نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) ملک بھر میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات 20 ‏جون کے بعد لینےکا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسدعمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وبا کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندیوں میں نرمیوں سمیت دیگر اہم امور پر فیصلےکیے گئے۔

 

این سی او سی نے 5 فیصد سےکم والے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات 20 جون کے بعد لیے جائیں گے۔ پیشہ ورانہ اور غیرپیشہ ورانہ امتحانات وزارت تعلیم کی سفارش پر منعقد ہوں گے۔

 

این سی او سی نے ملک بھر میں زیرِالتوا سرجری یکم جون سےشروع کرنےکا فیصلہ کیا ہے جب کہ یکم جون سے آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات کی بھی اجازت دے دی ہے، آؤٹ ڈور تقریبات میں ‏زیادہ سے زیادہ 150 افراد کی اجازت ہوگی، تقریبات کی اجازت دینے کے فیصلے پر 27 مئی کو نظرثانی ہوگی۔

 

علاوہ ازیں ریسٹورنٹ میں آؤٹ ڈور کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیک اوے کی اجازت 24 گھنٹے ہوگی جبکہ این سی او نے سیاحت پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا پروٹوکول کے ساتھ سیاحت کی اجازت ہوگی، این سی او سی نے 5 فیصد سے کم کورونا کیسز والے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close