تعلیم و ٹیکنالوجی

پی ایچ ڈی ہولڈرز کے لئے بڑی خوشخبری آگئی،ماہانہ الاؤنس دینے کا حکم

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے ہر پی ایچ ڈی ہولڈرز کو ماہانہ 25 ہزار روپے الاؤنس دینے کا حکم دے دیا اور ہدایت کی چیف سیکرٹری15دن میں سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کریں۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹرلیاقت علی ابڑو کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار نے کہا ایچ ڈی ہولڈرز میں کسی کو 25 توکسی کو10 ہزاردیےجا رہے ہیں، جس پر نمائندہ سندھ حکومت نے بتایا کہ یونیورسٹیزمیں پی ایچ ڈی ہولڈرزکو25ہزارالاؤنس اور دیگرسرکاری پی ایچ ڈی ہولڈرزکو10 ہزار ماہانہ دیا جارہا ہے۔

 

سندھ ہائیکورٹ نے استفسار کیا ایساامتیازی سلوک کیوں کیاجارہاہے؟ جس کے بعد عدالت نے ڈاکٹرلیاقت علی ابڑوکی درخواست پرفیصلہ سناتے ہوئے ہر پی ایچ ڈی ہولڈرز کو ماہانہ 25 ہزار روپے الاؤنس دینے کا حکم دے دیا۔

 

فیصلے میں کہا گیا چیف سیکرٹری15دن میں سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کریں، سرکاری پی ایچ ڈی ہولڈر افسران کو ماہانہ 25 ہزار روپے دیےجائیں اور کسی محکمے کے پی ایچ ڈی ہولڈرزکےساتھ امتیازی سلوک نہ کیاجائے، تمام محکموں کےپی ایچ ڈی ہولڈرزافسران کویکساں الاؤنس دیاجائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close