تعلیم و ٹیکنالوجی

جنگ عظیم دوم کا ملنے والا بم آن لائن فروخت

 جنگ عظیم دوم کا بم ملا اور اس نے ای کامرس ویب سائٹ پر فروخت کے لیے پیش کردیا جہاں جنگی ساز وسامان کے ماہر نے اسے متنبہ بھی کیا

ریلف شیروین نامی ماہر نے آن لائن بم کی تصویر دیکھنے کے بعد مارک کو میسج کیا اور خبردار کیا کہ تمہیں اندازہ ہے یہ بم کارآمد ہے جو جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے؟۔
شہری نے ریلف کو جواب دیا کہ ہاں بالکل جانتا ہوں اور پھر اس کی بات کو نظر انداز کردیا۔

جنگی ساز وسامان کے ماہر کا کہنا تھا کہ میرے متنبہ کرنے پر خیال تھا کہ وہ اس بم کو فروخت کرنے سے باز آجائے گا اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دے گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا، اسرائیل اقوام متحدہ کے ادارے یونسیکو کی رکنیت سے دستبردار

ریلف نے پولیس کو اطلاع دی اور اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے ناصرف مذکورہ شخص کو گرفتار کیا بلکہ وقتی طور پر اطراف کے لوگوں کا انخلا بھی یقینی بنایا تاکہ بم کو ناکارہ بنانے کے لیے محفوظ طریقے سے لے جایا جاسکے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close