تعلیم و ٹیکنالوجیسندھ

سندھ میں 19 اگست تک اسکول بند رہیں گے

کراچی: کوشش ہے کہ تعلیمی اداروں سے متعلق کورونا پالیسی ہو،یقینی بنائیں گے اساتذہ کی ویکسی نیشن مکمل ہو جائے

سردار شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں 19 اگست تک اسکول بند رہیں گے، یقینی بنائیں گے اساتذہ کی ویکسی نیشن مکمل ہو جائے۔
 
وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ میں 19 اگست تک اسکول بند رہیں گے، یقینی بنائیں گے اساتذہ کی ویکسی نیشن مکمل ہو جائے، کوشش ہے کہ تعلیمی اداروں سے متعلق کورونا پالیسی ہو، میڈیکل کمیشن کو صوبوں کے ساتھ چلنا پڑے گا۔
سردار شاہ کا کہنا تھا کہ امتحانی مراکز میں موبائل فونز لانے کی اجازت نہیں ہوگی، کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 23 فیصد ہے، محرم میں ایس او پیز کا خیال نہ رکھا تو شرح میں اضافہ ہوسکتا ہے، چیلنجز درپیش ہیں، نظام برسوں سے بگڑا ہوا ہے۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close