Featuredتعلیم و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کانیا فیچر متعارف ڈیٹا کیسے محفوظ ہو گا

سان فرانسسکو: پیغام رسنای کے لیے استعمال ہونے والی موبائل اپیلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے باضابطہ طور پر اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کی تیاری کا اعلان ستمبر 2021 میں کیا گیا تھا، جس پر ماہرین نے کام شروع کیا اور اس کی آزمائش بھی کامیاب رہی، یہی وجہ ہے کہ اب یہ سہولت 14 اکتوبر سے صارفین کومرحلہ وار فراہم کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

قبل ازیں واٹس ایپ صارفین کا بیک اپ کیا جانے والا ڈیٹا آن لائن کلاؤڈ سروس پر اپ لوڈ ہوتا تھا، جس کی حفاظت کے حوالے سے مختلف سوالات اٹھائے گیے تھے۔

فیس بک کی زیرملکیت کمپنی واٹس ایپ نے اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے تمام صارفین اس سہولت سے استفادہ کرسکیں گے۔

کمپنی کے مطابق اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے سینٹنگز میں جاکر ایک معمولی سی تبدیلی کرنا ہوگی۔

فیچر استعمال کیسے کیا جائے گا؟

واٹس ایپ سیٹنگز مینیو میں جاکر چیٹ بیک آپ پر جب صارف کلک کرے گا تو اُس کے سامنے اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ کا آپشن آجائے گا، جس کو سلیکٹ کرنے کے بعد پاس ورڈ، خفیہ ہندسے یا خفیہ کی صارف کو درج کرنا ہوگی۔

یہ خفیہ نمبر، پاس ورڈ یا ہندسہ درج کرنے کے بعد صارف جیسے ہی Done کا بٹن دبائے گا تو فیچر ان ایبل ہوجائے گا اور تمام چیٹ محفوظ ہوجائے گی۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ صارف اپنا درج کردہ نمبر یا پاس ورڈ بھول گیا تو وہ ڈیٹا تک رسائی حاصل نہیں کرسکے گا اور نہ ہی اس کو ری سیٹ کیا جاسکے گا۔

https://twitter.com/WhatsApp/status/1436374122892705793?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1449059406948098050%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es2_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fwhatsapp-end-to-end-encrypted-backup%2F

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close