انٹرٹینمنٹ

سینئر اداکار مسعود اختر نے اپنا پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ آئی سی سی چمپئنز ٹرافی فائنل کے ہیرو فخر زمان کے نام کر دیا

لاہور: دو مرتبہ صدارتی اعزاز تمغہ’ حسن کار کردگی ‘حاصل کرنے والے سینئر اداکار و فنکار سوسائٹی کے چیئرمین مسعود اختر بھی قومی ٹیم کی بہترین بلے باز کے حق میں نکل آئے اور ایسا انعام دے ڈالا کہ کوئی بھی حیران ہوئے بغیر نہیں رہ سکے گا۔ سنیئر اداکار نے اپنا ایک پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ آئی سی سی چمپئنز ٹرافی فائنل کے پاکستانی ہیرو دبنگ بلے باز فخر زمان کے نام کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے بھارتی ٹیم کو بدترین شکست دیکر قوم کو عید کا تحفہ دیا ہے اور میرے پاس اپنے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے الفاظ نہیںہیں تاہم میں اپنے کمائے ہوئے اعزاز میں سے ایک اعزاز پاکستان کا سر فخر سے بلند کر نے والے بہترین بلے باز فخر زمان کے نام کرتا ہوں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close