انٹرٹینمنٹ

بلاول کو حقیقی شخصیت کو پہچاننے اور ظاہر کرنے کی ضرورت ہے

 اداکارہ وینا ملک نے بلاول بھٹو اور مریم نواز کو اہم مشورہ دے دیا ہے۔

وینا ملک نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے ملک کی سیاسی اور سماجی شخصیات کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔

انہوں نے بلاول بھٹو کے بارے میں کہا کہ’بلاول کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ جیل میں ہیں اور انہیں اپنی حقیقی شخصیت کو پہچاننے اور ظاہر کرنے کی ضرورت ہے‘۔

اس سے قبل وینا ملک نے اپنے ایک اور انٹرویو میں مریم نواز اور نواز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز کو سیاستدان بننے کے بجائے میک اَپ آرٹسٹ جبکہ نواز شریف کو اداکار بننا چاہیے تھا‘۔

وینا ملک نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’اُنہیں ڈاکٹر صاحبہ کا اسٹائل اور اُنکے کپڑوں کے پرنٹ کا انتخاب پسند ہیں تو اس لحاظ سے اُنہیں فیشن ڈیزائنر بنناچاہیے‘۔

تاہم، وینا ملک نے وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ’ عمران خان کی سیاسی قیادت بہت اچھی ہے‘۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close