انٹرٹینمنٹ

لتا منگیشکر کو سوناکشی کی اداکاری بہت پسند تھی

اداکار شتروگھن سنہا نے کہا ہے کہ لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر ان کی بیٹی سوناکشی سنہا کی بڑی فین تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شتروگھن سنہا نے یہ انکشاف ایک انٹرویو کے دوران کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم خوش قسمت تھے، میری پوری فیملی کو لتا دیدی سے بہت پیار اور محبت ملی۔

بھارتی اداکار نے یہ بھی کہا کہ وہ اکثر میرے مکالموں اور اداری کے بارے میں بات کرتیں، انہیں سوناکشی کی اداکاری بھی بہت پسند تھی۔

شتروگھن سنہا کا کہنا تھا کہ وہ مجھ سے کہتی تھی کہ میں تمہاری تو پرستار ہوں ہی لیکن اس کی بہت بڑی فین ہوں۔

انہوں نے لتا منگیشکر کے ان الفاظ پر میں نے ان سے کہا تھا کہ آپ نے ہمارے خاندان اور بچوں کے لیے بہت بڑی تعریف کی ہے۔

اداکار نے بتایا کہ لتا دیدی نے ملاقات کے دوران ان کی کئی فلموں کے ڈائیلاگ بھی دہرائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close