انٹرٹینمنٹ

کنگنا نے دیپیکا کی نئی فلم ‘گہرائیاں’ کو بُری فلم قرار دے دیا

جسمانی نمائش یا فحاشی بُری فلموں کو نہیں بچا سکتیں

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے دیپیکا پڈوکون کی نئی فلم ‘گہرائیاں’ کو ایک بُری فلم قرار دے دیا۔

دیپیکا پڈوکون اور اداکارہ اننیا پانڈے کی فلم گہرائیاں حال ہی میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم ‘ایمازوز پرائم ویڈیو’ پر ریلیز کی گئی، فلم کو ریلیز سے قبل ہی سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ اس میں فحش مناظر دکھائے گئے تھے۔

تنقید کے جواب میں فلم کے میکرز کا کہنا تھا کہ گہرائیاں آج کے زمانے کی فلم ہے تاہم ریلیز کے بعد ناظرین کچھ زیادہ خوش دکھائی نہیں دیے۔

ان ہی میں اداکارہ کنگنا رناوت بھی شامل ہیں جنہوں نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے فلم پر تنقید کی، انہوں نے کہا کہ براہ کرم نئے دور یا شہری فلموں کے نام پر کچرے کا ڈھیر نہ بیچیں۔

کنگنا نے اپنی پوسٹ میں دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ بُری فلمیں بُری ہی ہوتی ہیں، جسمانی نمائش یا فحاشی اسے بچا نہیں سکتیں۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ ایک بنیادی حقیقت ہے کہ اس میں کوئی گہرائیاں والی بات نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close