Featuredانٹرٹینمنٹ

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان عوام کو نوربخاری کا مشورہ

پیٹرول کی بڑھتی قیمت دیکھ کر تانگے پر سرمایہ کاری کریں

سابقہ اداکارہ نوربخاری نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان عوام کو دلچسپ مشورہ دے دیا۔

انسٹاگرام اسٹوری پر نور بخاری نے تانگے کی تصویر شیئر کی اور لوگوں کو مشورہ دیا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر ہم سب کو اچھے تانگے پر سرمایہ کاری کرنی چاہیے ۔

نور بخاری نے اسٹوری میں مزید لکھا کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، ہمیں ان میں سے ایک کو ختم کرنا ہوگا۔

حال ہی میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑا اضافہ کیا ہے جس میں پیٹرول 12 روپے 3 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا  ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close