انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکارہ و ماڈل گرل کاویا تھاپر گرفتار

ممبئی : پولیس نے اداکارہ و ماڈل گرل کاویا تھاپرکو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جمعرات کی رات ایک بجے اداکارہ نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہی تھیں اور اس دوران ایک شہری کو ٹکر مار کر زخمی کیا۔

پولیس کے مطابق اداکارہ کو اہلکاروں نے روکا تو اداکارہ نے ان سے بھی ہاتھا پائی اور گالم گلوچ کی۔

پولیس نے اداکارہ کو گرفتار کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جہاں عدالت نے کاویا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اداکارہ کاویا کئی فلموں میں اداکاری کرچکی ہیں اور ساتھ ہی ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close