انٹرٹینمنٹ

شلپا شیٹھی نے فلم ساز پر بوتل توڑی ، ویڈیو دیکھ کر پرستار چونک اٹھے

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے فلم ہدایت کار روہت شیٹھی پر اچانک شیشے کی بوتل توڑ دی۔

شلپا نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر واقعے کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ‘انڈیا گوٹ ٹیلنٹ’ کے سیٹ پر شلپا شیٹھی مخاطب کرنے کے لیے روہت شیٹھی کو دو بار آواز لگاتی ہیں نہ سننے پر اداکارہ نے کیمرے میں کہا ‘اتا ماجی سٹکلی’ اور پھر فلم ساز کو بوتل دے ماری۔

اداکارہ نے روہت کے بازو پر بوتل مار کر توڑی جس پر وہ چونک اٹھے اور پھر شلپا نے مطالبہ کیا کہ کوئی پکچر دو مجھے، یعنی کسی فلم میں کام کرنے کا موقع دو۔ بعد ازاں روہت شیٹھی نے شلپا شیٹھی کو دیکھتے ہوئے کہا پاگل ہے کیا؟۔

بھارتی اداکارہ نے جواب میں مزاحیہ انداز اپنایا جس پر شلپا اور روہت کے ہمراہ سیٹ پر موجود دیگر شخصیات بھی ہنس پریں۔ ویڈیو کے کومنٹ سیکشن پر پرستاروں نے بھی قہقہوں کے انبار لگا دیے۔

خیال رہے کہ انڈیا گوٹ ٹیلنٹ شو کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو ڈھونڈ نکالنا ہے جس میں شلپا شیٹھی، کرن خیر، بادشاہ اور منوج منتشر بحیثیت جج اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، نئی قسط میں روہت شیٹھی نے بطور مہمان شرکت کی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close