انٹرٹینمنٹ

دبنگ گرل سوناکشی سنہا کے وارنٹ گرفتاری جاری

بولی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے خلاف مراد آباد میں فراڈ کیس کا مقدمہ بھی دائر ہے۔

سوناکشی سنہا کے خلاف فراڈ کے پرانے کیس میں بھارت کی مقامی عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

شوبز ویب سائٹ ’بولی وڈ لائف‘ کے مطابق سوناکشی سنہا کے خلاف دائر پرانے مقدمے کے تحت ریاست اتر پردیش کی مقامی عدالت نے ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

مراد آباد کی عدالت نے مسلسل غیر حاضر رہنے پر اداکارہ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے، اداکارہ کو مراد آباد میں پولیس کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کروانا تھا۔

سوناکشی سنہا کے خلاف پہلے ہی مراد آباد پولیس اسٹیشن میں فراڈ کا مقدمہ دائر کیا جا چکا ہے، ان کے خلاف 2019 میں دو مقدمات دائر کیے گئے تھے۔

انڈیا ڈاٹ کام‘ کے مطابق سوناکشی سنہا کے خلاف مراد آباد کے شہری پرامود شرما نے فراڈ کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔

مذکورہ کیس میں سوناکشی سنہا پر 37 لاکھ روپے ہڑپ کرنے کا الزام ہے، جس سے اداکارہ اور ان کی ٹیم انکار کرتی آ رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سوناکشی سنہا کو پرامود شرما نامی ایونٹ آرگنائیزر نے دارالحکومت نئی دہلی میں منعقد کردہ ایک تقریب میں پرفارمنس کرنے کے لیے 37 لاکھ روپے ادا کیے تھے مگر اداکارہ نے تقریب میں شرکت نہیں کی تھی۔

اداکارہ پر الزام ہے کہ انہوں نے آرگنائیزرز سے خطیر رقم لینے کے بعد ایونٹ میں شرکت ہی نہیں کی اور بعد ازاں پیسے واپس کرنے سے بھی انکار کردیا مگر اداکارہ اور ان کی ٹیم ایسے الزامات کو جھوٹا قرار دیتی آ رہی ہے۔

اب اداکارہ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے، جس کے بعد انہیں ہر حال میں گرفتاری سے قبل عدالت میں پیش ہوکر ضمانت کروانا پڑے گی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close