Featuredانٹرٹینمنٹ

نئی فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘ کا ٹریلر جاری

وزیر اعظم کے مشہور جملے ’گھبرانا نہیں ہے‘ پر بنائی گی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

فلم عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی، فلم کا ٹریلر یو ٹیوب چینل پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ فلم رومانٹک کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور ہے۔ مداحوں کو اس فلم کا بےصبری سے انتظار ہے تاہم اب اس فلم کا ٹریلر منظرِ عام پر آ چُکا ہے۔

فلم کے ٹریلر میں تمام مرکزی کرداروں کو دکھایا گیا ہے لیکن مختصر دورانیے کے اس ٹریلر سے فلم کی کہانی سمجھنا مشکل ہے، اس ٹریلر کو دیکھ کر یہ معلوم ہوتا ہے کہ صبا قمر کا کردار سب سے نمایاں اور منفرد ہوگا جو ایک طرف سید جبران کی محبت کے طور پر دکھائی دیتی ہیں تو دوسری طرف وہ زاہد احمد سے بھی رومانس کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

ٹریلر میں صبا قمر کو فلم کے مرکزی ولن یعنی نیر اعجاز کی ہونے والی بیوی کے طور پر بھی دکھایا گیا ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ فلم میں صبا قمر کا کردار سب سے مختلف ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close