انٹرٹینمنٹ

عید قربان پر میری فلمیں شائقین کی امیدوں پر پورا اتریں گی، عروہ حسین

کراچی: اداکارہ و ماڈل عروہ حسین نے کہا ہے کہ بتایا کہ رواں سال عید قربان پر دو بڑی فلمیں’’نا معلوم افراد ٹو‘‘ اور’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ ریلیز ہورہی ہیں، امید ہے کہ دونوں فلمیں شائقین کی توقعات پر پوری اتریں گی۔ واضح رہے کہ فلم نامعلوم افراد ٹو میں فہد مصطفی، جاوید شیخ، محسن عباس حید، نئیر اعجاز، سلیم معراج، عروہ حسین اور ہانیہ عامر شقامل ہیں۔ عروہ حسین پہلے حصہ میں بھی شامل تھیں۔ دوسری فلم کی کاسٹ میں ہمایوں سعید، مہوش حیات، عروہ حسین، احمد علی بٹ و دیگر شامل ہیں۔

عروہ نے کہا کہ دونوں ہی فلموں میں کام کرنے کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا، دونوں ٹیم منجھی ہوئی ہیں اور اپنے کام میں ماہر ہیں اور کامیاب فلمیں دے چکی ہیں، میری خواہش ہے کہ دونوں فلمیں اچھا بزنس کریں کیونکہ ان کی جیت میں ہی پاکستان فلم انڈسٹری کی فتح ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ عید پر شوہر فرحان کے ساتھ ٹیلی فلم نشر ہوئی جس کو بہت پسند کیا گیا، سوشل میڈیا پر پرستار پیغامات بھیجتے ہیں کہ وہ مجھے اور فرحان کو ایک ساتھ فلم میں دیکھنا چاہتے ہیں، ہم اچھی کہانی کے منتظر ہیں، وہ کردار جو ہماری اصل زندگی کی کیمسٹری کو بڑے پردے پرمزید واضح انداز میں پیش کرے۔ انھوں نے کہا کہ فی الوقت کوئی ڈرامہ نہیں کررہی لیکن دوبارہ اُڈاری جیسے مضبوط ڈرامہ کی آفر ہوئی تو ضرور کروں گی۔ فی الوقت فرحان کے ساتھ اس کے میوزک کانسرٹ ٹور پر ہوں، واپس آکر فلم کی تشہری مہم میں حصہ لوں گی۔

عروہ حسین نے ایکسپریس سے تقریب کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ ازدواجی اورپروفیشنل زندگی دونوں اپنے ڈگر پر سکون اورمسرت انداز میں چل رہی ہیں، شوبزنس میں ذاتی زندگی کے لیے وقت نکالنا مشکل ہوتا ہے لیکن میں اور فرحان دونوں ایک دوسرے کے لیے لازمی وقت نکالتے ہیں، ایک دوسرے کی مصروفیات کو سمجھتے ہیں اور زندگی ایک ساتھ خوش و خرم گزار رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close