انٹرٹینمنٹ

مجھے انڈین فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں، مہوش حیات

لاہور: اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ انڈین فلم میکرز زیادہ تر پاکستانی فنکاروں کو بی اور سی کلاس کام دیتے ہیں، آئٹم سانگ کرنا کوئی غلط کام نہیں، مجھے انڈین فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ پاکستانی فنکارشہرت کےلئے بھارت جاتے ہیں مگر آجکل بھارت پاکستانی فنکاروں کے ساتھ جو سلوک کر رہا ہے اس پر انکی آنکھیں کھل جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس اپنے ملک کے ڈراموں اور فلموں کی بہت آفرز ہیں اب وقت آچکا ہے کہ ہماری اپنی پرودکشنز معیاری اور بین الاقوامی معیار کی بن رہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close