انٹرٹینمنٹ

بھارتی وزیراعظم کا دورہ اسرائیل، وینا ملک بھی خاموش نہ رہ سکیں، مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی: نجی نیوز چینل پر ٹالک شو کی میزبانی کرنے اور سیاست کو سمجھنے والی پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل زمین پر بسنے والے شیطان ممالک اور ان کے وزرائے اعظم مسلمانوں کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔”بھارتی وزیراعظم کا دورہ اسرائیل اسی طرح ہے جیسے سانپ سے ملنے سنپولا جارہا ہے“۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ و میزبان وینا ملک نے مودی اور اسرائیلی وزیر اعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کامقصد صرف اور صرف مسلمانوں کی تباہی ہے، یہ دونوں مسلمانوں کے خون کے پیاسے ہیں۔” بھارتی وزیراعظم کا دورہ اسرائیل اسی طرح ہے جیسے سانپ سے ملنے سنپولا جارہا ہے اور یہ کہ مودی (اس دورے میں) اپنے ’بڑے ابو‘ یعنی اسرائیلی وزیراعظم سے مل رہے ہیں“۔

ویناملک نے دونوں ممالک کو فطرتاً ایک ہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اور اسرائیل نے کشمیر اور فلسطین میں ظلم وبربریت کی انتہا کررکھی ہے اور نہتے مسلمانوں کو سخت اذیت میں مبتلا کررکھا ہے۔ ”کہا تو یہ جارہا ہے کہ اس دورے مقصد دراصل دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے لیکن حقیقتاً اس دورے کے پیچھے دفاعی مقاصد نظر آرہے ہیں“۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ان دنوں اسرائیل کے تین روزہ دورے پر ہیں جہاں وہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد مختلف دو طرفہ معاہدوں پر دستخط بھی کرچکے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے مودی کے دورے کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے پاکستان کے خلاف بھارت کی ہرممکن اورغیرمشروط مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کےعلاوہ مودی کے دورے کو دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں اہم پیش رفت قرار دیا جارہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close