انٹرٹینمنٹ

بھارت میں لوگ کسی طرح بھی دوسرے کی زندگی سے خوش نہیں ہوتے : نرگس فخری

میرے رومانس سے متعلق چہ مگوئیاں بھی لوگوں نے خود ہی پھیلائی ہیں

اداکارہ نرگس فخری اپنی خوبصورتی اور بولڈ اداؤں کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔

امریکی نژاد بولی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے کہا ہے کہ ماضی میں جب وہ بہت ہی دبلی پتلی تھیں تو لوگوں نے انہیں وزن بڑھانے کے مشورے دیے اور جب ان کا تھوڑا سا وزن بڑھا تو لوگوں نے دعویٰ کیا کہ وہ حاملہ ہیں۔

نرگس فخری نے ’ہندوستان ٹائمز‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت میں لوگ کسی کی ذاتی زندگی کا خیال کیے بغیر اپنی مرضی کی باتیں اور افواہیں پھیلاتے رہتے ہیں۔

کشمیری نژاد امریکی کاروباری شخص سے تعلقات کے پوچھے گئے سوال کے جواب میں نرگس فخری نے کہا کہ ان کے رومانس سے متعلق چہ مگوئیاں بھی لوگوں نے خود ہی پھیلائی ہیں اور انہیں ایسی افواہوں سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔

اداکارہ کے مطابق بھارت میں لوگ کسی طرح بھی دوسرے کی زندگی سے خوش نہیں ہوتے، ان سے متعلق باتیں کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے مثال دی کہ جب وہ فلم انڈسٹری میں آئیں تو بہت دبلی اور پتلی تھیں اور ان کی رنگت بھی گوری تھی تو لوگوں نے ان کے کم وزن ہونے کی باتیں کیں لیکن جب انہوں نے تھوڑا سا وزن بڑھایا تو ان کے حاملہ ہونے کی افواہیں پھیلائی گئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nargis Fakhri (@nargisfakhri)

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں متعدد بار جسامت سے متعلق تنقید برداشت کی مگر اب انہیں ایسی باتوں پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ماضی میں نرگس فخری کی جانب سے بولی وڈ سے دوری اختیار کرنے اور ان کی جانب سے امریکا منتقل ہونے کے بعد ان کی شادی اور ان کے حاملہ ہونے سے متعلق افواہیں پھیلائی گئیں۔

نرگس فخری نے 2016 کے بعد بولی وڈ سے وقفہ لیا تھا اور 2019 میں وہ تین سال بعد چند فلموں میں دکھائی دی تھیں، جس کے بعد ایک بار پھر وہ فلموں سے دور ہوئیں۔

اسی دوران ان کی فلم ساز ادے چوپڑا سے ممکنہ شادی اور پھر ان کے وزن بڑھنے کے بعد ان کے حاملہ ہونے کی خبریں بھی پھیلائی گئیں، تاہم ایسی خبروں میں کوئی سچائی نہیں نکلی۔

نرگس فخری نے ’راک اسٹار‘ سے کیریئر کا آغاز کیا اور مشکل سے اب تک انہوں نے ڈیڑھ درجن کے قریب ہی فلموں میں کام کیا ہے

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close