انٹرٹینمنٹ

شعیب ملک میرے بہترین دوست ہیں

 ہم دونوں نے یہ فوٹو شوٹ ہنسی مذاق میں کرایا، ہم دونوں بہترین دوست ہیں

خوبرو اداکارہ و سُپر ماڈل عائشہ عمر نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کے ساتھ کروائے گئے بولڈ فوٹو شوٹ سے متعلق بیان دیا ہے۔

اداکارہ عائشہ عمر نے گزشتہ دنوں ایک ٹاک شو میں شرکت کی اور اس دوران متعدد موضوعات پر گفتگو بھی کی۔

شو کے میزبان اداکار نعمان اعجاز کی جانب سے عائشہ عمر سے ہنستے ہوئے سوال پوچھا گیا کہ ’شعیب ملک کو آپ کے ساتھ کروائے گئے اِس فوٹو شوٹ کا کتنا نقصان پہنچا؟‘

جس کے جواب میں عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ ہم دونوں کو ہی اس فوٹو شوٹ کا بہت فائدہ ہوا تھا، اللّٰہ کا شکر ہے ہم میں سے کسی کو بھی نقصان نہیں اُٹھانا پڑا۔

عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ اُن کے شعیب ملک کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، ہم دونوں نے یہ فوٹو شوٹ ہنسی مذاق میںکرایا، ہم دونوں بہترین دوست ہیں اور یہ بات شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا بھی جانتی ہیں۔

عائشہ عمر کا شعیب ملک کی بیوی ثانیہ مرزا سے متعلق کہنا تھا کہ وہ بہت اچھے مزاج کی خاتون ہیں، اُنہوں نے اُس فوٹو شوٹ کا کوئی برا نہیں منایا کیوں کہ وہ ہماری دوستی سے متعلق اچھی طرح جانتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close