انٹرٹینمنٹ

میری شادی کی خبر اچانک سننے کو ملے گی : اداکارہ نیلم منیر

 اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ اُن کی شادی کی خبر اچانک سامنے آئے گی لیکن وہ شادی سادگی سے کریں گی۔

اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی پانچ فلموں کے مقابلے میں میری فلم ’چکر‘ نمبرون ثابت ہوگی، میرا کسی اداکارہ سے مقابلہ نہیں ہے، عیدالفطر پر میری تیسری فلم ریلیز ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل فلم بین مجھے چھپن چھپائی اور رانگ نمبر 2 میں دلچسپ کرداروں میں دیکھ چکے ہیں۔

اداکارہ نیلم منیر نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ جب کسی فنکارہ کے طلاق کی خبر سنتی ہوں تو اداس ہوجاتی ہوں، فنکاروں کی آپس کی شادیاں اچھی روایت ہے، عالیہ بھٹ اور رنبیر کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

نیلم منیر نے کہا کہ احسن خان کے ساتھ اچھی اسکرین کیمسٹری ہے، ان کے ساتھ’ چکر‘ میری دوسری فلم ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close