انٹرٹینمنٹ

جیکولین کی انسٹا فالوورز کی تعداد 60 ملین ہو گئی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 60 ملین ہونے پر شاندار پارٹی کی ہے۔

جیکولین فرنینڈس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

اداکارہ ان تصاویر میں بہت خوش نظر آرہی ہیں اور ان کے سامنے میز پر دو کیک رکھے ہوئے ہیں جوکہ انسٹا پر ان کے فالوورز کی 60 ملین ہونے کی خوشی کو منانے کے لیے خصوصی طور پر بنوائے گئے ہیں۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ہم اب 60 ملین کی فیملی ہیں‘۔

انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ’اس سفر میں میرے ساتھ رہنے کے لیے آپ کا شکریہ‘۔

اداکارہ کی اس پوسٹ کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے جبکہ مداحوں اور بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سے اُنہیں سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی مقبولیت پر مبارکبادیں بھی دی جارہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close