انٹرٹینمنٹ

ادیتی راؤ حیدری بھی لگژری کار رکھنے والی سلیبریٹیز میں شامل

بالی ووڈ اداکارہ، رقاصہ اور گلوکارہ ادیتی راؤ حیدری نے نئی اوڈی کیو سیون ایس یو وی خرید لی۔

اداکارہ ادیتی راؤ حیدری لگژری کار اوڈی کا جدید ماڈل خریدنے والی سلیبریٹیز میں شامل ہوگئی ہیں۔

انہوں نے ایک کروڑ (بھارتی روپے) سے زیادہ مالیت کی نئی اوڈی کیو سیون ایس یو وی خرید لی ہے۔

کار کی چابی کی وصولی کے موقع پر کار برانڈ کے ممبئی ویسٹ میں واقع شو روم کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان کی ایک تصویر بھی شیئر کی گئی ہے، جس میں وہ سرخ لباس میں ملبوس ہیں اور کار کی چابی اور گلدستہ وصول کررہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Audi Mumbai West (@audi_mumbaiwest)

حالیہ مہینوں کے دوران بالی ووڈ کے جن دیگر سلیبریٹیز نے اوڈی کی جدید ماڈل کی کار خریدی ہے، ان میں شانیا کپور، تیجاسوی پرکاش اور اتھیا شیٹھی شامل ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بالی ووڈ سلیبریٹیز میں یہ کار کافی پسند کیا جاتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close