انٹرٹینمنٹ

اداکاری کے بعد پرینیتی چوپڑا کی گلوکاری بھی مقبول

پرینیتی چوپڑا کی خوبصورت آواز کے سوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کزن، اداکارہ پرینیتی چوپڑا اداکاری میں نام کمانے کے بعد اب گلوکاری کے شعبے میں بھی تعریفیں بٹور رہی ہیں، پرینیتی اپنی آواز میں  گائے متعدد گانے بھی ریلیز کر چکی ہیں۔

33 سالہ اداکارہ و گلوکارہ نے گزشتہ دنوں بھارتی نجی چینل کے شو میں شرکت کی، اس دوران انہوں نے پرانا  گانا ’لگ جا گلے‘ گا کر شائقین سمیت ججز کو بھی حیران کر دیا۔

بعد ازاں پرینیتی چوپڑا کی جانب سے گانا گاتے ہوئے کی اپنی یہ ویڈیو ٹوئٹر پر بھی شیئر کی گئی۔

پرینیتی کا اس ویڈیو کے کیپشن میں اپنے مداحوں اور بھارتی نامور فنکاروں کی جانب سے کی جانے والی تعریفوں کا شکریہ اداکا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’مجھے جو پیار مل رہا ہے وہ غیر حقیقی سا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close