انٹرٹینمنٹ

سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ شہناز گل کو نشانے پر لے لیا

 اداکارہ شہناز گل کو سلمان خان سے گلے مل کر کاندھے پر بوسہ دینا مہنگا پڑگیا

سوشل میڈیا صارفین نے شہناز کے اس عمل کو نامناسب قرار دیا۔

عید الفطر کے موقع پر اداکارہ شہناز گل کو سلمان خان سے گلے مل کر کاندھے پر بوسہ دینا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو نشانے پر لے لیا ہے۔

کئی صارفین نے شہناز کے اس عمل کو نامناسب قرار دیا۔ کسی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ اداکارہ شراب پی کر ہوش میں نہیں رہتی۔

ایک نے کہا کہ سدھارتھ گیا تو اب شہناز گل سلمان خان کے پیچھے پڑ گئی ہے۔

اسی طرح متعدد لوگوں نے بھی اداکارہ وگلوکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ عید کی دعوت کے اختتام پر سلمان خان شہناز گل کو ان کی گاڑی تک چھوڑ کر بھی آئے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

واضح رہے کہ شہناز سلمان خان کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو بھی کرنے جارہی ہیں۔ وہ ’’کبھی عید کبھی ویوالی‘‘ فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close