انٹرٹینمنٹ

اپنی ساکھ کو برقرار رکھنا زیادہ مشکل کام ہے

مشہور ہونا مشکل نہیں بلکہ شہرت حاصل کرنے کے بعد اسے برقرار رکھنا مشکل ہوتا ہے۔

ریما خان پاکستانی فلم انڈسٹری کی سپر اسٹار ہیں، جنہوں نے اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے انڈسٹری میں ایک منفرد مقام حاصل ہے۔

اُنہوں نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران شہرت اور آج کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ مشہور ہونا مشکل نہیں بلکہ شہرت حاصل کرنے کے بعد اپنی ساکھ کو برقرار رکھنا زیادہ مشکل کام ہے۔

ریما خان  نے اپنے کیریئر کے عروج پر انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا اور ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کرکے مستقل طور پر امریکا میں رہائش اختیار کر لی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close