انٹرٹینمنٹ

متھیرا کا عامر لیاقت کے حق میں بیان

پاکستانی معروف ماڈل متھیرا عامر لیاقت کے حق میں بول پڑیں

ماڈل و میزبان متھیرا نے عامر لیاقت حسین کا ساتھ دینے کے لیے خصوصی پیغام جاری کردیا۔

متھیرا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں عامر لیاقت حسین کی انسٹاگرم پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ پر الزامات لگائے تھے۔

عامر لیاقت کا ساتھ دیتے ہوئے متھیرا نے کہا کہ ’سچ پوچھیں تو یہ افسوسناک ہے اور بعض اوقات عورت بھی بُری ہو سکتی ہے۔‘

متھیرا نے کہا کہ ’مجھے عامر لیاقت کے لیے بہت بُرا محسوس ہورہا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’دانیہ نے ایک زبردست شو پیش کیا جس نے سب کو یقین دلایا کہ وہ عامر لیاقت سے پیار کرتی ہے۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ دانیہ شاہ کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت شیطان ہیں بلکہ شیطان سے بھی برے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close