انٹرٹینمنٹ

ایسا کچھ نہیں ہوا ، نیلم نے منگنی کی خبروں کی تردید کردی

 منگنی کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے

اداکارہ نیلم منیر نے سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی منگنی کی خبروں کو من گھڑت قرار دے دیا۔

نیلم کے حوالے سے افواہیں ہیں کہ انہوں نے منگنی کرلی ہے جس پر اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اس خبر کی تردید کی اور کہا ایسا کچھ نہیں ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیریئر کے اس مقام پر آکر کسی سے شادی کرنے میں کوئی اعتراض نہیں لیکن فی الحال منگنی کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے، مداح یہ جاننے میں بہت مضطرب رہتے ہیں کہ میری زندگی میں کیا چل رہا ہے۔
اداکارہ کے پرستاروں کے درمیان یہ افواہ اس وقت پھیلی کہ جب ایک پوسٹ پر کسی مداح نے نیلم منیر سے سوال کیا کہ ’’آپ کی منگنی ہوچکی ہے؟‘‘ جس پر اداکارہ نے وضاحت کرنے کے بجائے شرمانے والا ایموجی شیئر کیا۔

اس طرح مداحوں کو شک ہوا کہ نیلم کی واقعی منگنی ہوگئی ہے اس لیے وہ شرما رہی ہیں تاہم اب اداکارہ نے تردید کردی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close