انٹرٹینمنٹ

سوناکشی سنہا نے اپنی زندگی کے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

مداحوں کا تجسس ختم کرتے ہوئے اداکارہ سوناکشی سنہا نے انگوٹھی کا راز کھول دیا

بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنی منگنی سے متعلق ہونے والی قیاس آرائیوں سے متعلق راز کھولتے ہوئے مداحوں کا تجسس ختم کردیا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل سوناکشی سنہا کی تصاویر سامنے آئی تھیں، اس حوالے سے خیال کیا جارہا تھا کہ شاید انہوں نے منگنی کرلی ہے۔

تصاویر میں سوناکشی سنہا نے اپنے انسٹا گرام پر متعدد تصاویر شیئر کی تھیں جن میں دیکھا جاسکتا تھا کہ وہ بائیں ہاتھ میں ہیرے کی انگوٹھی پہنی ہوئی ہیں۔

ان تصاویر میں وہ ایک پُراسرار شخص کے ساتھ پوز دیتی بھی نظر آئیں، جس کی وجہ سے ان کے پرستاروں میں ان کی منگنی کو لےکر تجسس پیدا ہوا۔

تاہم اب سوناکشی نے نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ’میں نے آپ لوگوں کو بہت تڑپا لیا۔‘

انہوں نے تحریر کیا کہ میں نے کافی ساری نشانیاں چھوڑیں، جبکہ تصاویر میں کوئی جھوٹ نہیں بولا گیا تھا۔

سوناکشی نے اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی کا یہ بڑا دن ہے کیونکہ وہ آج اپنا برانڈ لانچ کرنے جارہی ہیں، جس کا نام’سوزی‘ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا یہ برانڈ ہر لڑکی کے لیے ون اسٹاپ شاپ ہے جہاں یہ حسین نقلی ناخون ملیں گے۔

اداکارہ نے لکھا کہ ان کے بڑے خوابوں سے ایک سچ ہونے جارہا ہے، کیونکہ انہوں نے انٹرپرینیورشپ کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔

انہوں نے اپنی تصویر کی وجہ بھی بتائی کہ وہ اس میں اس برانڈ سوزی کے ناخن دکھانے کی کوشش کر رہی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close