انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ اسٹار سہیل اور سیما نے علیحدگی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

بھارتی شوبز انڈسٹری کے اداکار سہیل خان اور اہلیہ، فیشن ڈیزائنر سیما خان نے طلاق کے لیےعدالت سےرجوع کر لیا ہے۔

بالی وڈ اسٹار سلمان خان کے بھائی سہیل خان نے شادی کے 24 سال بعد اہلیہ سیما خان سے علیحدگی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے کی علیحدگی کی خبریں کافی عرصے سے چل رہی تھیں اور انہوں نے گزشتہ روز علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔

بھارتی ویب سائٹ ’سی انڈین ایکپریس‘ کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 20 برسوں سے ازدواجی رشتے میں منسلک جوڑی، سہیل اور سیما کی جانب سے طلاق کی درخواست فیملی کورٹ میں جمع کروادی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل عرصے کی علیحدگی کی افواہوں کے بعد اب اس جوڑی کی جانب سے طلاق کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اس جوڑی کی جانب سے تا حال کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ متعدد فلموں میں کام کرنے والے اداکار سہیل خان اور سیما خان کی 1998ء میں شادی ہوئی تھی اور اس جوڑی کے دو بچے بھی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close