انٹرٹینمنٹ

اداکارہ سنی لیون کے مداحوں کا انسانی خدمت کے لیے اقدام

بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ سنی لیون کے جنم دن کے مناسبت سے ’بلڈ ڈونیشن کیمپ‘ کا انعقاد 

بھارتی ریاست کرناٹکہ کے ایک گاؤں کے نوجوانوں نے اداکارہ سنی لیون  کی سالگرہ کے موقع پر خون کا عطیہ جمع کرنے کے لیے کیمپ کا انعقاد کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ کے جنم دن کے مناسبت سے ’بلڈ ڈونیشن کیمپ‘ کی خبر سامنے آنے پر سنی لیون نے خصوصی طور پر مداحوں کی تعریف کی اور ان سے وعدہ کیا کہ وہ انسانیت کے لیے اپنا خون بھی عطیہ کریں گی۔

کیمپ میں اداکارہ کے پرستاروں نے خون عطیہ کیا۔ سنی لیون نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ یہ اقدام ناقابل یقین ہے، مجھے اس قدر خاص سمجھنے پر پرستاروں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

خیال رہے کہ خون کے عطیہ کے لیے کیمپ لگانے سے قبل نوجوانوں نے سنی لیون کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close