انٹرٹینمنٹ

شوبز چھوڑنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، جب تک ہمت ہے کام کروں گی، فضا علی

لاہور: نامور اداکارہ فضا علی نے کہا ہے کہ زندگی میں قسمت کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے، شوبز کو خیر باد کہنے کے حوالے سے سامنے آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں اور جب تک ہمت ہے اس شعبے سے وابستہ رہوں گی۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ بہت سے خوبصورت چہرے گھروں میں کام کاج اور سڑکوں پر بھیک مانگتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جبکہ شوبز میں ایسے بہت سے چہرے ہیں جو صرف اپنے فن کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر ہیں اس لئے میں سمجھتی ہوں کہ کسی بھی انسان کی زندگی میں اس کی قسمت کا بھی بڑا عمل دخل ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف پراجیکٹس میں مصروف ہوں اور ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے۔ جس سکرپٹ میں میرے کردار میں مارجن نہ ہو اسے ہرگز قبول نہیں کرتی۔ فضاءعلی نے کہا کہ میڈیا میں متعدد بار میرے شوبز کو خیرباد کہنے کے حوالے سے خبریں آئی ہیں لیکن میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہونے جارہا۔ مجھے شوبز سے پہچان ملی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close