انٹرٹینمنٹ

اداکارہ اننیا پانڈے نے آریان کے بیان کو جھوٹ قرار دےدیا

نئی دہلی : آریان کو منشیات فراہم نہیں کی اس کا بیان جھوٹا ہے، اننیا پانڈےنے این سی بی کو بیان ریکارڈ کر ادیا

بھارتی اداکارہ اننیا پانڈے نے شاہ رح خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات فراہم کرنے کے حوالے سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کو تفصیلی جواب جمع کروادیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اننیا نے این سی بی کو دیے گئے بیان میں اپنی اور آریان کی دوستی سمیت واٹس ایپ چیٹ اور منشیات فراہمی کے حوالے سے بات کی۔اننیا نے کہا کہ آریان نے این سی بی کو دیے گئے بیان میں میری جانب سے منشیات فراہمی کے حوالے سے جھوٹ بولا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آریان نے این سی بی کو دیے گئے بیان میں الزام لگایا تھا کہ اننیا نے انہیں اپنی چھوٹی بہن سے چرس لے کر دی تھی، اننیا نے اپنی چھوٹی بہن کو چرس سمیت پکڑا تھا چونکہ اننیا اپنے والدین کو نہیں بتانا چاہتی تھی لہٰذا اس نے مجھے چرس دی اور اسے تلف کرنے کو کہا اور میں نے ایسا ہی کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ اب اننیا نے اس الزام کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی آریان سمیت کسی کو بھی منشیات کی آفر نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے کبھی کسی کو منشیات کے لیے ادائیگی کی اور نہ کبھی ادائیگی کی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close